شرجیل میمن

عمران خان نام نہاد آزادی مارچ نکال کر برے طریقے سے پھنس چکے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نام نہاد آزادی مارچ نکال کر برے طریقے سے پھنس چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے چکر لگاتا رہے گا، جھوٹا، منافق شخص معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرتا رہا ہے، جھوٹے حلفیہ بیان جمع کر کے عمران خان الیکشن کمیشن، ہائی کورٹس اور لوور کورٹس کو گمراہ کرتا رہا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی، چیف جسٹس نے بھی دو وکیلوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے جیسے سخت ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود عمران خان کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ پاکستان دشمن شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے