نیئر بخاری

عمران خان فوری قوم سے معافی مانگیں، نیئر بخاری کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان فوری قوم سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم ترین عہدے پر فائز رہنے والا عمران خان قوم کو بھیڑ بکریاں کہنے پر توہین کا مرتکب ہوا ہے، وہ فوراً قوم سے معافی مانگیں۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے ہر خاندان میں سے افواج پاکستان کا سپاہی اور آفیسر پاکستانیت کا سفیر ہے۔ زخمی مریض کی ہشاش بشاش حالت میں گفتگو بسوں میں گولیاں بیچنے والی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پناہ گزین عمران خان اپنی نامزد صوبائی حکومت سے فائرنگ کی سازش بے نقاب کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے