شازیہ مری

عمران خان سستی شہرت کیلئے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان سستی شہرت کے لئے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، عوام کو لڑانے اور ملک کو ناامن کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، وہ صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لوگوں کو کبھی رنگ، کبھی نسل کی بنیاد پر لڑایا گیا، پہلے بھی عوام کو لڑانے کیلئے سازش ہوتی رہی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات کا درس دیتے ہیں مگر خود عمل نہیں کرتے، انہوں نے پے در پے جھوٹ بولے، عمران خان امن و یکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، عمران خان نے چار سال میں صرف توشہ خانہ کے تحائف بیچے، اس نے عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے