خرم دستگیر

عمران خان دوبارہ دھرنے کا سوچ رہے وزیرداخلہ کے پاس آنسو گیس کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ دھرنے کا سوچ رہے ہیں، وزیر داخلہ کے پاس آنسو گیس کا ابھی بھی وافر اسٹاک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد کے شہریوں کا دفاع کیا ہے، ہم پاکستان کے شہریوں کو عمرانی فتنہ سے محفوظ رکھیں گے، پولیس کو جس طرح کی گالیاں دی گئی ہیں سیکیورٹی فورسسز کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں، جتنی مخالفت آئے گی اتنا ہی ہمارا حوصلہ بڑھے گا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک عمرانی فتنے سے ہم نمٹ نہیں لیتے کسی جہموری عمل کی طرف جانا ملک کے لئے بہتر نہیں ہوگا، اس جہموری حکومت نے عمرانی فتنے کو پسپا کیا ہے، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صرف امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں نہیں کی بلکہ اپنے عمل سے ان کو رد کیا تھا، نواز شریف نے ہندوستان کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے