خواجہ آصف

عمران خان جھوٹ بولتا ہے پھر اس کی تردید کر کے نیا جھوٹ بولتا ہے، خواجہ آصف

ٹٰ آاسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان جھوٹ بولتا ہے پھر اس کی تردید کر کے نیا جھوٹ بولتا ہے۔  وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آج عمران خان اپنی کارکردگی کی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  معیشت اور گورننس کے کھنڈرات ہمیں ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے دو پہیے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ہزاروں ارب روپے کی کرپشن گزشتہ دور میں کی گئی، ہر روز عمران خان نیا بیانیہ بناتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید  کہا ہے کہ چار پانچ بارعمران خان نے کہا نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، اب عمران خان نے کہا امید کرتا ہوں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے گی، اب عمران خان کی کون سی بات پر اعتبار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کی تنقید کی روشنی میں اپنی اصلاح کی کوشش کریں گے، ہماری مشترکہ جنگ پاکستان کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے