فیصل کریم کنڈی

عمران خان جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو چیلنج کوئی کٹھ پتلی نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب بتانا پسند فرمائیں گے کہ علیمہ خان نے کب اور کس بینک کے ذریعے پیسے بیرون ملک بھیجے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھاکہ نیازی صاحب حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، وہ حساب دینے کے لیے بھی تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے