حافظ حمداللہ

عمران جیسےلوگ آئین کش، محسن کش، سیاسی خودکش قوم کی قیادت کے قابل نہیں، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ  نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران جیسےلوگ آئین کش،محسن کش،سیاسی خودکش قوم کی قیادت کےقابل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس جنرل (ر) باجوہ نےعمران کواقتدارتک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، عمران خان اپنے محسن کے ساتھ وہی کچھ کررہا ہے جو جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نےجہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بےحیائی کی تصویربن چکا ہے، عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاؤس کے آگے سے بھی گزرنے کےاہل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے