حافظ حمداللہ

عدالتی فیصلے سے نظریہ محبت جھلک رہا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے نظریہ محبت جھلک رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے عدالتی فیصلے سے نظریہ سہولت کے ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے۔ ہمیشہ لو اسٹوری پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے سیاسی، آئینی اور عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا۔ عدالت عظمی نے انتخابات کا پورا شیڈول جاری کیا، جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کیا یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں ضم کردیا جائے؟۔ عجیب فیصلہ ہے، پنجاب میں الیکشن کروانا سپریم کورٹ کا کام ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آج کے فیصلے سے الیکشن کمیشن شہید ہوا، انا للہ وانا الیہ راجعون، آج کا فیصلہ عدالتی تاریخ کے سیاہ فیصلوں میں شمار اور یاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے