اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی۔ تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سخت سکیورٹی میں کی گئی، 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔ امیدواروں کی بڑی تعداد اور عدالتی فیصلے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران چیلنجز تھے۔ چیلنجز کے باوجود الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کی۔
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ 8 فروری کو تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔