شیری رحمان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ  بنایا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں ہر شہری کا شامل ہونا لازم ہو گیا،ان کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے سے پہلے ظالم حکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے