طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کراچی کو لاہور بنانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کو لاہور بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کراچی کو لاہور بنانا چاہتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین چلتی ہے، جبکہ سڑکیں پانی سے دھوئی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے استعفے سے متعلق گفتگو کی، طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نہ مسلم لیگ نون کو چھوڑ سکتے ہیں نہ نون لیگ مفتاح اسماعیل کو چھوڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ پارٹی آفس میں ایک واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، تحقیقات کی وجہ سے مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، مفتاح اسماعیل چاہتے ہیں کہ جنرل سیکریٹری کا عہدہ تحقیقات میں رکاوٹ نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے