فلسطینی صدر محمود عباس کا اسماعیل ہنیہ کے خط کا جواب، جلد ہی فلسطین میں انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی

فلسطینی صدر محمود عباس کا اسماعیل ہنیہ کے خط کا جواب، جلد ہی فلسطین میں انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے خط کا جواب دیتے ہوئے قومی مصالحت کے لیے حماس کی کاوشوں کی تحسین کی ہے، محمود عباس نےاپنے مکتوب میں جلد فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حماس کے ترجمان طاہر نونو نے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو لکھے مکتوب میں صدر محمود عباس نے ان کی طرف سے گذشتہ دنوں لکھے مکتوب کا جواب دیا ہے، صدر عباس نے اپنے خط میں حماس کی طرف سے قومی وحدت، یکجہتی اور فلسطین میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ہنیہ کی طرف سے لکھا گیا مکتوب تحریک فتح کے سیکرٹری جبریل الرجوب نے صدر عباس تک پہنچایا، طاہر نونو کا کہنا ہے کہ صدر عباس نے اسماعیل ہنیہ کے اس مکتوب کا خیر مقدم کیا ہے۔

 انہوں نے حماس کی طرف سے قومی مفاہمت، فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کے قیام کی خواہشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی جلد پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کا اعلان کرے گی۔

محمود عباس نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ وہ جلد فلسطین میں قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے اور فلسطینی دھڑوں میں ‌اتحاد کے لیے ماحول ساز گار بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے