مریم اورنگزیب

شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، مریم اورنگزیب

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لیے خوش خبری ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کا جو سفر 2018ء میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہو گا، نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، ‎4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا۔

ن لیگ کی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ‎4 سال تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیرِ نو شروع ہو گی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہ وگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوان کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

پنک بس سروس

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کے لیے 2 ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے