شہبازشریف ایم کیو ایم

شہبازشریف سے ایم کیو ایم وفد کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے اعلی سطحی وفد نے شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عدم اعتماد میں تعاون سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے اور تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی ہے۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت اور تعاون طلب کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات طے پانے پر بھی اظہار اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے