مریم نواز

بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیورو کریسی کو ملنے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنے کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہنا ہے کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں بلکہ قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے