لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم مل کر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز دونوں نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت جلد دونوں رہنما آزاد کشمیر پہنچ کر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔