سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 35 سالہ حوالدار پاروش شہید کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز شریف نے روک لیا یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے