سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن، 2 دہشگرد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات ملنے پر شمالی وزیرستان میں واقع ملک دشمن دہشتگردوں کے 2 ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین سپاہی بھی شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں بنوں کے رہائشی سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کرک کے رہائشی سپاہی اریب احمد  بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے