شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراک فراہم کرنے کا وعدہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران انہوں نے 31 جنوری تک  پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوران فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین ویکسین کے بدلے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہا ہے، یہ خیر سگالی اور دوستی کا ہاتھ جو چین نے ہماری طرف بڑھایا ہے اس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب کووڈ-19 کے لیے دنیا سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلا ملک جو ہمارے ذہن میں آیا وہ پاکستان ہے اور پاکستان کو ہم یقین دلانا چاہتے ہیں ہمارا تعاون آپ سے جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے مزید کہا  کہ آپ  اپنا جہاز بھیجیں اور اس دوائی کو فی الفور لے جائیں،  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوش آئند خبر اور خوش آئند پیش رفت ہے اور ان شااللہ اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کینسنو ویکسین کی آزمائش جاری ہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔کلنے جارہی ہیں، وزیر دخی جائیدادیہنما اہتے ہیمی

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے