شازیہ مری

شازیہ مری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کر دیا، شازیہ مری نے کہا کہ  اس حکومت کو کہتے ہیں ہوش کے  ناخن لیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا عوام کے ساتھ اتحسال نہیں ہوا اور رلیف نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیا ن میں  وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  سمجھ نہیں آتا اول نمبر دیے جانے والے وزیر کو کس بنیاد پر نمبر دیا کیا کارکردگی ہے؟ ایک نئی کامیڈی تھی اور سرٹیفکیٹ دیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ  سال میں بارہ سیزن بتانے والے سفر وزیر اعظم لوگوں کو نمبر دے رہے ہیں، اس وزیر نے سی پیک رول بیک کرایا ہے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پی پی رہنما  شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مارچ لوگوں کے لیے ہے اور طلبہ اس میں شریک ہوسکتے ہیں، بلاول نے یہ معرکہ اپن سر اٹھایا ہے، وزیر اعظم کو پتا ہے کہ اب ان کے دن پورے ہو گئے ہیں۔اس حکومت کے چند خرچہ اٹھانے والے خوش ہیں اور عوام پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے