کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کئے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں، اب تک 12 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لیویز اور پولیس پر حملے کیے گئے۔ قلات میں قومی شاہراہ پر لیویز موبائل پر فائرنگ ہوئی۔ دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے شہر قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے جبکہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل راڑاشم میں فائرنگ سے 23 افراد کو قتل کردیا گیا۔