آپریشن

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں میں تحریک طالبان کے اہم رہنما سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم رہنما سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران  ٹی ٹی پی کے سرکردہ رہنما مولوی فقیر محمد کے ساتھی سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کالعدم ٹی ٹی پی کے مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھی غفور عرف جلیل کو کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی ٹی پی کے غفور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا اور اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے پر سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ خیال رہے کہ ‘مذکورہ دہشت گرد اس وقت نظر میں آئے جب وہ محمد خیل گاؤں سے وازداسر فرار ہو رہے تھے اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور وہ ہلاک ہوگئے’۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے