جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو خلاء میں روانہ ہونے لئے تیار

نیو یارک (پاک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو 24 دسمبر کو خلاء میں بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔ جس کے لیے یورپی آریانے راکٹ جنوبی امریکا کے فرینچ گیانا سے پرواز پھرے گا۔

تفصیلات کے مطابق 10 ارب ڈالرز مالیت کی ٹیلی اسکوپ، جس کو خلاء میں موجود ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کا جاں نشین خیال کیا جا رہا ہے، کو ہفتے کے روز اڑان بھرنی تھی لیکن لانچ تیاریوں کے درمیان ہونے والے ایک حادثے کی وجہ سے لانچ چار دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ خیال رہے کہ امریکی اور یورپی اسپیس حکام نے جمعے کو بطور لانچ ڈیٹ کے طے کر دیا ہے۔

واضح  رہے کہ چھٹیاں ہونے کی وجہ سے لانچ سائٹ پر تھوڑا ہجوم متوقع ہے۔ لانچ مشرقی معیار وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ہوگی۔ پہلے ہی التواء کا شکار جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ خلاء میں جا کر کائنات کا جائزہ لے گی۔ اس کو خلاء میں بھیجے جانے والے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین سے قریب ستاروں اور ان کے گرد کرتے سیاروں کے ایٹماسفیئر کے متعلق معلومات اکٹھی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے