سراج الحق

ہمارے حکمرانوں نے ملک کا نظام آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ذریعے دنیا کی معیشت کو قابو کیا مگر ہمارے حکمرانوں نے نظام ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ ملک سے باہر جا رہا ہے، وزیراعظم کو مہنگائی کے بارے ٹی وی سے پتہ چلتا ہے، سیاستدان مغل شہزادوں کی طرح سوچتے ہیں، یہ وی آئی پی کلچر ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کرتے ہوئے  مزید کہاکہ کہاں گئی وہ تبدیلی، آج دنیا کے 182ملکوں میں پاکستان 5 کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک میں شامل ہے، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، سوا 3 سال میں معیشت تباہ ہوگئی، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے بےروزگاری عام کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے