آصف زرداری

سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زردری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے، ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی، ان کو 6 گولیاں لگی تھیں۔  لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے