مراد علی شاہ

سیلاب متاثرین کی باعزت گھروں کو واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی باعزت ان کے گھروں کو واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان اور حیدر آباد کا دورہ کیا ہے۔ جہاں پر انہوں نے متاثرین سیلاب اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے متاثرین کے مسائل، سیلابی پانی کی نکاسی اور بندوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا ہے۔

اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں ریلیف ورک کا خود جائزہ لوں گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ فیلڈ میں کتنا کام ہورہا ہے۔ ہم سیلاب متاثرین کی باعزت ان کے گھروں کو واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت متاثرین مسائل کا شکار ہیں لیکن ہم تمام مسائل حل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے