شازیہ مری

سیلاب متاثرین کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کسی صورت کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، وفاقی حکومت متاثرین کو بھرپور امداد دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے فنڈز میں ہیکنگ سے متعلق خبریں اینگلنگ کی کوشش ہے۔ جہاں لوگ اے ٹی ایم استعمال کرتے ہیں اور بینک اکاؤنٹس ہوتے ہیں وہاں یہ بینکنگ سسٹم کے مسائل موجود ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ اینگلنگ کرکے سوشل پروٹیکشن پروگرام کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے، اس سے پروگرام کی کریڈیبیلٹی پر سوالات اٹھانے کی ناکام کوشش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کے مسائل ہوتے ہیں، یہ ایشو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ریلیٹڈ نہیں، بینکنگ سے ریلیٹڈ ہوتے ہیں، پانچ چھ کیسز ہیں لیکن ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے