پاک فوج

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیزی کیساتھ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے جہاں آرمی کے جوان سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے طبی معائنے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پاک آرمی کے ساتھ پاک بحریہ بھی سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا ہے، یہ افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لاہور ڈویژن میں17 مقامات پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر فوج اور رینجرز کے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس، لبرٹی، قصور، شیخوپورہ، چونیاں فورٹریس اسٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہرٹاؤن اور گریٹر اقبال پارک میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام سیلاب متاثرین کے لیے کیمپوں میں عطیات جمع کرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پولنگ انتخابات

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

ملتان (پاک صحافت) ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے