وزیراعظم شہبازشریف

سیلاب متاثرین کا آخری گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وزیر اعظم شہبازشریف

چارسدہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کا گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور دن رات متاثرین کی مدد کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی کمیپ میں میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے چارسدہ، نوشہرہ، سوات، دیر اور مردان پُل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیس سال میں اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی اس سال ہوئی، بارشوں کے باعث لاکھوں گھر اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی امداد کیلئے کئے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ 28 ارب روپے کی رقم سے 25 ہزار روپے فی گھرانہ متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ سیلاب اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا موقع نہیں دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامنے کا وقت ہے، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے