کراچی (پاک صحافت) سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران کابینہ سے حلف لیا ہے۔ نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر بھی تقریب میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں ڈاکٹر سعد خالد نیاز، ڈاکٹر جنید شاہ اور رعنا حسین شامل ہیں، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، یونس ڈھاگہ اور مبین جمانی نے بھی نگران وزیر کا حلف اٹھایا۔
ایشور لال، عمر سومرو، ارشد ولی اور خدا بخش مری بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔