اسکولز

سندھ میں پرائمری اسکولز 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ میں 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق کراچی میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا،  جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی  کیا گیا کہ صوبے میں موجود تمام درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون کو کھول دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے، جبکہ کورونا تشخیصی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کو اب تک 32 لاکھ 43 ہزار 988 کورونا وائرس کی ویکسین کی ڈوزز  کو موصول ہوئی ہیں، جبکہ 28 لاکھ 73 ہزار 857 ڈوزز استعمال ہو چکی ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک ویکسین ماہ جون کے آخری ہفتے میں صوبے میں آ جائے گی، 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز 21 جون کو جبکہ پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز 23 جون کو ملیں گی۔ دوسری جانب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کی کمی کے باعث کل بروز اتوار ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے