کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بننے والے اتحاد سے خائف نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں سرپرائز دے گی۔ پی پی سندھ اور بلوچستان سے زیادہ سیٹیں لے گی۔ پیپلز پارٹی کو جنوبی پنجاب سے بھی اچھے نتائج ملیں گے۔
سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب مشکل ہے لیکن سرپرائز دیں گے۔ صرف پیپلز پارٹی الیکشن کی بات کر رہی ہے۔ اس دفعہ بہت پر امید ہیں اس لیے الیکشن کی بات کر رہے ہیں۔ کوئی موسم کی بات کر رہا ہے، کوئی حالات کی بات کر رہا ہے۔ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف بڑے نام اب پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دفعہ پیپلز پارٹی شہروں میں بھی سوئپ کرے گی، میئر کراچی ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں۔