منظور وسان

سندھ اور بلوچستان کے اعتراض کے باوجود ارسا نے ہمارے پانی کے حصے میں کمی کر دی، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور  بلوچستان کے  اعتراض کے باوجود ارسا نے  ہمارے پانی کے حصے میں کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے صوبے میں پانی کی قلت سے متعلق ارسا کو آڑے ہاتھوں لے  لیا، منظور وسان کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے چاول، کپاس، گنے اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، جس سے کاشتکار وں سمیت عام عوام بھی پریشان ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب حکومت سندھ نے صحرائے تھر میں خراب فلٹر  پلانٹس کی بحالی کے لیے مزید 2 ارب روپے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے لیکن کمپنی فلٹریشن پلانٹ کی استعداد کے مطابق پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان بشری بی بی

عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے