مرتضی وہاب

سلیکٹ کوئی اور ہوا مگر خدمت صرف پیپلز پارٹی کر رہی ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کا کہ وعدے کوئی اور کر رہا ہے، لیکن  عوام کی خدمت اور وہ  وعدے مکمل پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا  ہے کہ سلیکٹ کوئی اور ہوا مگر  خدمت صرف پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ککری اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کل کراچی میں تیز بارشیں ہوئیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بندہ نظر نہیں آیا، صرف پیپلز پارٹی کے لوگ سڑکوں پر تھے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دوسروں نے لوگوں سے بہت سارے وعدے کیے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

واضح رہے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، یہ لوٹ کھسوٹ کی سیاست اب بند ہونی چاہیے۔ خطاب کے دوران مرتضی وہاب نے بتایا کہ گذری میں ترقیاتی کام اور کھارادر اور اولڈ نیبر ہوڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

ایرانی صدر کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے