بشیر میمن

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی ن لیگ میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو 12 رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار و امیر مقام نے دورۂ بشکیک ملتوی ہونے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے