اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام دو ہفتے تک ہوسکتا ہے۔ نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، نوازشریف کا مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے، سعودی عرب دورے کے 10 دن بعد لندن جائیں گے۔
Short Link
Copied