رانا ثناءاللہ

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت ایسی ہے کہ وہ اب معافی مانگنے کے بھی قابل نہیں رہے، ہم ان کے خلاف کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے معاملے پر ہمارے اندر کوئی نرمی نہیں آئی لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے فیصلے کو ہم مانیں گے اور ماننا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف اس صورت حال میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ اس پر سوری بھی نہیں بول سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے