بلاول بھٹو

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ذوالفقار علی بھٹو کو نشان عبرت بنانے کا کہا تھا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ذوالفقار علی بھٹو کو نشان عبرت بنانے کا کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس عدالت کیلئے امتحان ہے، چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کے شکر گزار ہیں، عدالت کو اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھونا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ کبھی عدالتی نظیر کیلئے استعمال نہیں ہوا۔ ہمارے شہدا واپس نہیں آسکتے مگر انصاف تو مل سکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج 12 سال بعد اس کیس کی سماعت ہوئی ہے، ہم نے 2018 میں درخواست کی تھی کہ یہ کیس فوری سنا اور فیصلہ دیا جائے۔ امید کرتے ہیں عدلیہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تاریخ کو درست کرنا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے مسلم امہ کو اکٹھا کیا۔ آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں جو چاہتی ہیں کہ عوام کو تاریخی ناانصافی پر انصاف نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کیس کو آگے لے کر چلنا ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کیلئے انصاف چاہئے، عوام کو معلوم ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے انہیں نشان عبرت بنانے کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے