زلفی بخاری

زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خط کے ذریعے انٹرپول فرانس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔ خط میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

زلفی بخاری اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر نمبر 143 میں مطلوب ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے