مرتضی وہاب

رمضان میں مہنگی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی میں مختلف یونین کونسلز میں تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق، سندھ اور بلدیاتی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، اہل کراچی ساڑھے 3 سال میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پنک بس سروس

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کے لیے 2 ماہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے