شازیہ مری

دہشتگردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے باجوڑ میں سیکورٹی فورسز پر دہشگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشگردی کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ شازیہ مری کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی۔ جاری بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ باجوڑ واقعے میں شہید ھونے والے اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہے، دہشتگردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ ملک سے دہشگردی کا خاتمہ  نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے