سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک، دو جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی وقاص علی شاہ اور سپاہی باسط علی وطن پر قربان ہوگئے ہیں۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے