شازیہ مری

دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی کے بھائی نہیں، انہیں ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟۔ قوم آج عمران نیازی کی دہشتگرد دوستی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ دہشتگردوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کی مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی مذمت کافی نہیں، دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے