یوٹیلٹی اسٹورز

حکومت کا تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریممی برانڈ گھی کا ایک کلو پاؤچ اب 512 روپے کی بجائے 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا جبکہ 5 کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔ سبسڈائزڈ اشیا کے علاوہ دیگر اشیا کی خریداری کے لئے کوئی شرط لاگو نہیں اور نہ ہی کسی پاسورڈ کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ٹارگیٹڈ سبسڈی والے صارفین کی مشکلات کاازالہ کرتے ہوئے عارضی طوپر ون ٹائم پاسورڈ (او پی ٹی) کا خاتمہ بھی کردیا گیا ہے۔ اب صرف اصل شناختی کارڈ دکھا کر سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹارگیٹڈ سبسڈی والے صارفین (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والے صارفین) 5566 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں گے اور ون ٹائم پاسورڈ حاصل کریں گے۔ سبسڈی صرف آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر دی جارہی ہے۔ سبسڈائزڈ اشیا کے علاوہ دیگر معیاری برانڈز کی سینکڑوں اشیا بھی مارکیٹ کے مقابلہ میں کافی سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے