پارلیمنٹ

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہو سکتے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی  نے  جاری بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے جاری بیان میں کہا کہ  پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے ارکان اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ ترجمان نے یہ بھی کہاکہ قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ  اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی ارکان اسلام آباد پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ارکان کا مؤقف ہے کہ عدالت نے ہمارے استعفے کالعدم کرتے ہوئے واپس اسمبلی بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے