حافظ حمداللہ

دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔ حافظ حمداللہ

مستونگ (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ہم دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت گاڑی میں 4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔ ہم دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حملے کو بزدلانہ فعل قراردیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہر محب وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے