رانا ثناءاللہ

عمران خان فتنہ ہے جس کے ہوتے ہوئے رواداری اور سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہے جس کے ہوتے ہوئے رواداری اور سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں پروجیکٹ لایا گیا جس نے ملک کی تباہی کی، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا، ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا، معاشی حالات پر اسحاق ڈار فکر مند ہیں اور کوشش بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی خود کہتے ہیں کہ 99 فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنا نہیں چاہتے، پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں، ان کے پاس 186 نمبرز پورے نہیں، ان کے 10 سے 15 لوگ اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے