بلاول بھٹو

خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی، پوری دنیا نے مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔

واض رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹؤ زرداری نے مزید کہا کہ  پاکستان نے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائی، جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ میں کامیابی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے