شیری رحمان

حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب اس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ حکومتی فارورڈ بلاک دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت انتخابی اصلاحاتی کے متعلق صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے اور یہ آرڈیننس عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے الیکشن اصلاحات نہیں لا سکتی۔

پی پی رہنما شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اگر اصلاحات میں سنجیدہ ہیں تو سب کی میٹنگ بلائیں اور اپنے ساتھ بٹھائیں۔ حکومت میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں، یہ ہر جگہ شکست اور فارورڈ بلاک کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کی جڑیں ہلی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے