پیٹرولیم مصنوعات

حکومت کیجانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی عوام پر پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 3 روپے مزید مہنگا کردیا گیا، نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نرخ میں بھی تین روپے اضافہ فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے ہوگئی۔ مٹی کا تیل بھی تین روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے